دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کال کا آغاز کردیاگیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای میں مقیم غیرملکی شہریوں نے دعوی کیاہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں اپنی فیملزسے واٹس ایپ کال کے ذرئعے اب رابطے کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے سیکورٹی وجوہات پرواٹس ایپ پروائس یاویڈیوکال
پرپابندی عائدکررکھی تھی لیکن اب یواے ای میں مقیم غیرملکیوں کی طرف سے یہ دعوی سامنے آنے کے بعد مقامی افراد کوایک خوشگوارحریت ہوئی ہے ۔اس وقت واٹس ایپ کال موبائل ڈیٹا اور وائی فائی دونوں سے کی جا رہی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ابھی تک یواے ای کے متعلقہ حکام سے مزیدمعلومات موصول ہونے کی اطلاعات ہیں ۔