ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا کی بے رحمی،امریکی شہری کے ساتھ لرزہ خیز سلوک ،تمام حدیں پارکرلیں

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)شمالی کوریا کی قید سے رہائی پانے والا 22 سالہ امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئر ہفتے بھر کی طویل بے ہوشی کے بعد بالآخر ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وارمبیئر تقریباً ڈیڑھ سال پہلے شمالی کوریا گیا تھا جہاں اس پر ہوٹل کی لابی سے سیاسی پوسٹر چرانے کا الزام لگا کر اسے حراست میں لے کر قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

ڈیڑھ سال تک شمالی کوریائی جیل میں قید رکھنے کے بعد گزشتہ ہفتے وارمبیئر کو رہا کردیا گیا تھا تاہم اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے جس دن سے وہ امریکا پہنچا تھا اسی دن سے مسلسل بے ہوش تھاڈاکٹروں کے مطابق، شمالی کوریائی جیل میں اس پر انتہائی نوعیت کا جسمانی تشدد کیا گیا تھا جبکہ خصوصاً اس کے سر پر شدید ضربیں لگائی گئی تھیں جن کے نتیجے میں وارمبیئر کے دماغ پر گہری چوٹ آئی تھی اس سے پہلے کہ اس دماغی چوٹ کا درست تعین ہو پاتا، وارمبیئر بے ہوشی کی حالت میں زندگی کی بازی ہار گیا۔وارمبیئر کے اہلِ خانہ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ شمالی کوریا میں جو بے رحمانہ سلوک کیا گیااس کا نتیجہ صرف موت ہی کی صورت میں نکل سکتا تھا۔امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اوٹو وارمبیئر کی موت سے شمالی کوریا اور امریکا کے مابین تلخ تعلقات میں مزید تلخی آئے گی کیونکہ اس وقت بھی مختلف الزامات کے تحت کم از کم مزید 3 امریکی شہری، شمالی کوریا میں قید ہیں جن کی رہائی کیلیے بات چیت جاری ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…