اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک کی جانب سے ناکہ بندی اٹھائے جانے تک مذاکرات نہیں کرینگے، قطر کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے قطر پر عائد اقتصادی پابندیاں اور سفری ناکہ بندی ختم ہونے تک کسی بھی قسم کے
مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے جس کا تاحال فقدان پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دبائو کے تحت مذاکرات نہیں کرینگے۔ ہمسایہ عرب ممالک کی جانب سے ناکہ بندی اٹھائے جانے سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں دیکھی جو کسی بھی بات چیت کے لیےشرط ہے۔