اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر فلڈ لائٹسں ،بھارتی وزارت داخلہ کی پھرتیاں ، تصویرکن ممالک کی سرحدکی دکھادی ،بھارت دنیابھرمیں رسواہوگیا

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزارت داخلہ نے سپین مراکش سرحدی تصویر کو انڈیا کی سرحد دکھا دیا،سوشل میڈیا پر بھارتی وزارت داخلہ کا مذاق اڑیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں یہ تصویر استعمال کی ہے جس کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر فلڈ لائٹسں لگائی گئی ہیں۔تاہم ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ

تصویر اصل میں 2006 میں سپین کے فوٹوگرافر ژاویئر مویانو نے کھینچی تھی۔ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس غلطی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔شیکھر گپتا نے ٹویٹ کیا کہ اولٹ نیوز کی جانب سے عمدہ طریقے سے حقائق کو چیک کیا۔ کیوں بی ایس ایف کو تصویر کے لیے کہا جائے جب انٹرنیٹ سے تصویر چوری کی جا سکتی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ماضی میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے غلط یا فوٹو شاپ ہوئی تصاویر سرکاری پریس ریلیزوں اور رپورٹس میں استعمال کیں۔انڈیا کی سرکاری پریس انفارمیشن بیورو نے 2015 میں ایک ٹویٹ میں فوٹو شاپ کی گئی تصویر چھاپی جس میں نریندر مودی چنئی میں آنے والے سیلاب کا سروے کر رہے تھے۔وزارت داخلہ کی غلطی سپین مراکش کی سرحد کو پاکستان انڈیا کی سرحد کے طور پر دکھا دی۔این ڈی ٹی وی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ راجیو مہریشی نے حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔ اگر یہ وزارت کی غلطی ہے تو ہم معافی مانگیں گے۔بے سروپا! کیا مودی حکومت میں سب کچھ نقلی ہے؟ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں سپین مراکش سرحد کو انڈیا کی سرحد پر لائٹنگ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ انڈیا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر سمگلنگ اور مبینہ دراندازی روکنے کے لیے فلڈ لائٹس نصب کی ہیں۔

وزارت کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر 647 کلومیٹر کے علاقے پر فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ غلط تصویر سالانہ رپورٹ میں کیسے چھپ گئی۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…