اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)مسجد حرام کی دیگر متنوع خصوصیات میں اس کے 210 دروازے بھی اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ان تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر زائرین کی رہ نمائی اور سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیںالعربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرم مکی کے بعض دروازوں تک پہنچنے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں 9 برقی زینے اور دو اندرونی سیڑھیاں ہیں۔حرم مکی کے 20 دروازے معذور اور خصوصی افراد کے لیے مختص ہیں۔ان دروازوں کے باہر لگی اسکرینوں پر ضروری رہ نمائی اور ہدایات درج ہیں۔ دروازوں کے باہر سبز اور سرخ روشنیوں کے اشاروں کے ذریعے زائرین کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ سبز اشارہ کے روشن ہونے کا مطلب یہ ہے کہ راستہ خالی ہے اور اندر داخل ہوا جاسکتا ہے۔ اگر سرخ اشارہ روشن ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آگے رش ہے اور اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ عموما نمازوں کے بعد کچھ دیر کے لیے سرخ اشارہ روشن رہتا ہے کیونکہ نمازی مسجد سے باہر نکل رہے ہوتے ہیں۔

مسجد انتظامیہ کی جانب سے حرم کے دروازوں پر 400 اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں۔ حج اور عمرہ کےمواقع پر ان کی تعداد 600 تک کردی جاتی ہے۔ مسجد حرام کے دروازوں پر تعینات اہلکاروں کو باقاعدہ تربیتی مراحل سے گذرا جاتا ہے اور انہیں علمی اور عملی طور پر خدمات انجام دینے کا اہل قرار دینے کے بعد اس ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے۔حرم مکی کے دروازوں پر مامور خدام مخصوص یونیفارم زیب تن کرنے اور اپنا تعارفی کارڈ نمایاں رکھنے کے پابند ہوتے ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں مسجد حرام میں آنے والے زائرین کی رہ نما اور انہیں مناسب ماحول فراہم کرنا ہوتا ہے۔ یہ رضاکار حرم میں زائرین کے بہاؤ اور بغیر کسی رکاوٹ ان کی آمد ورفت میں مدد کرتے ہیں۔
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل















































