ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش نے 8اہم ممالک میں عالمگیر حملوں کی دھمکی دیدی،نام جاری

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ماہِ رمضان کا تقدس بالائے طاق رکھتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ مغرب(یورپ)، روس، مشرق وسطی اور ایشیا میں مزید حملے کرے گی جبکہ حالیہ رمضان المبارک میں وہ پہلے ہی مختلف دہشت گرد حملے کرچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر داعش کے چینل سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا،

جس میں مبینہ طور پر اس کے ترجمان ابی الحسن المہاجر نے داعش کے ماننے والوں سے کہا کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران امریکا، یورپ، روس، آسٹریلیا، عراق، شام، ایران اور فلپائن میں مزید حملے کریں۔آڈیو پیغام میں داعش کی جانب سے حالیہ رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب، ایران، برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو سراہتے ہوئے یورپ، امریکا، روس، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں داعش کے حامیوں سے کہا کہ وہ ان لوگوں کو اپنا رول ماڈل سمجھیں اور رمضان میں ان ہی جیسی مزید کارروائیاں انجام دیں،اگرچہ ابھی تک باضابطہ طور پر یہ تصدیق تو نہیں ہوسکی ہے کہ اس آڈیو کلپ میں داعش کے ترجمان ہی کی آواز ہے لیکن میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ آواز اور لب و لہجے سے یہ وہی شخص لگتا ہے جو گزشتہ آڈیو کلپس میں ترجمان داعش کے طور پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے جبکہ اس کلپ کا داعش کے آفیشل چینل سے جاری ہونا بھی اس نکتے کو تقویت پہنچاتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…