ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایرانی فوجوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت،اہم ملک کی سرحدوں پر پہنچ گئی،کیاہونیوالاہے؟تشویشناک انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا کمانڈر قاسم سلیمانی اور اس کی ملیشیائیں شام ،عراق سرحد پر پہنچ گئیں۔ یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے کئی مرتبہ کی جانے والی بم باری کے باوجود سامنے آئی ہے جس کا مقصد ان ملیشیاؤں کو سرحدی علاقے التنف کی جانب پیش قدمی سے روکنا تھا۔ایرانی ایجنسی نے سلیمانی کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ افغان ملیشیا فاطمیون کے عناصر کے درمیان نظر آ رہا ہے۔

یہ ملیشیا سلیمانی کے احکامات کے تحت بشار الاسد کی فوج کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لے رہی ہے۔ایرانی ایجنسی نے تصدیق کی کہ بشار نواز ملیشیا امریکی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے بعد دو روز قبل ان پوزیشنوں پر پہنچ چکی ہے۔شام ، عراق اور اردن کے درمیان سرحدی تکون میں واقع علاقے التنف میں ایرانی ملیشیاں اور شامی جیشِ حر کے گروپوں کے درمیان کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ فریقین کی جانب سے شامی نواحی علاقے میں کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایرانی ملیشیاں کی جانب سے شامی عراقی سرحد کی جانب پیش قدمی ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب روس اور امریکا کے درمیان تنا کی صورت حال میں کمی آئی ہے۔ اس سے قبل امریکا نے روس کے اقدامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا ہے اور امریکا کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ محض ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش خود امریکا کی اپنی پیداوار ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک ہے اور وہ خود دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے ۔ اسی لیے ایران ایسے ملک کے ساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھ سکتا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…