ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس میں کرپشن کے خلاف احتجاج، ایک ہزارافراد گرفتار

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی حکومت نے کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی سمیت ایک ہزار کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں رواں سال مارچ میں بھی کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا جس کے بعد اب ایک مرتبہ پھر عوام کی بڑی تعداد حکومتی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر آگئی ۔احتجاج کی کال اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی نے دی تھی جنھوں نے

اگلی سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور نئی نسل کو آن لائن مہم کے ذریعے سڑکوں پر لانیمیں کامیاب ہوئے ۔ پولیس نے ایک گھنٹے میں ہی 200 افراد دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سے گرفتار کیے جن میں الیکسی نیوالنی خود بھی شامل تھے۔ماسکو کی ٹیورسکایا اسٹریٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی تاہم پولیس نے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی جبکہ ہیلی کاپٹر سے ان کی نگرانی کی جانے لگی لیکن مظاہرین حکومت کے خلاف واشگاف نعرے لگاتے رہے اور نیوالنی کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ماسکو کے علاوہ روس کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا لیکن حکام کی جانب سے متعدد جگہوں پر لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق حکام نے یونیورسٹی کیطلبا کو مظاہروں میں شرکت کی صورت میں یونیورسٹی سے معطل کرنے کی دھمکی دی اور انھیں روکنے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ 41 سالہ نیوالنی کی کرپشن کے خلاف ویڈیوز نے ملک میں تہلکہ مچادیا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر آئے جو 2012 میں صدر پیوٹن کے تیسرے مرتبہ صدارتی الیکشن کے خلاف ہونے والے احتجاج کیبعد عوام کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…