بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں ہوا ہمیشہ ٹھنڈی کیوں رہتی ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی)مسجدِ نبوی شریف کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے والے نظام (جو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے زمانے میں نصب کیا گیا تھا جس کا شمار دنیا بھر میں فضا کو مرطوب بنانے والے ضخیم ترین منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد کے صحنوں میں 250 چھتریاں نصب ہیں جن کے ستونوں میں 450 چھڑکاؤ والے پنکھے لگے ہوئے ہیں۔ہر پنکھے میں پانی کے چھڑکا کے لیے 16 سوراخ موجود ہیں۔ پنکھوں کے بند ہونے پر چھڑکا بھی رک جاتا ہے۔ ہر پنکھا 7 پروں پر مشتمل ہے اور یہ 180 ڈگری کے زاویے میں گھومتا ہے۔

پنکھے کا قطر 80 سینٹی میٹر اور چوڑائی 38 سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کا وزن تقریبا 120 کلو گرام ہے۔ مسجد نبوی شریف کے صحنوں میں چھتریوں کے نیچے بیرونی فضا کو مرطوب بنانے والا نظام ہوا میں تھرمل انرجی کو جذب کرنے کے ذریعے کام کرتا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس نظام میں ہر گھنٹے کے دوران ہر ستون پر 200 لیٹر صاف پانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ پانی کی مطلوبہ مقدار تیار کرنے کے لیے دو اسٹیشن قائم ہیں جہاں مائیکرو اسکوپک فلٹر اور الٹرا وائلٹ شعاں کے ذریعے پانی کو جراثیم اور کھارے پن سے پاک کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…