ریاض(آئی این پی )سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطری خاندانوں کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطری خاندانوں کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ قطر کے ساتھ سفارتی اور ٹرانسپورٹ رابطے منقطع کر دیے جانے کے بعد بہت سے افراد سفر کرنے سے قاصر ہیں۔
یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس ہاٹ لائن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی کس طرح اور کس حد تک مدد کی جائے گی، تاہم اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہاٹ لائن انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق قطر کی ناکہ بندی کی وجہ سے کئی خاندان بٹ کر رہ گئے ہیں اور انہیں اشیائے خوردونوش کی قلت کے خدشات کا سامنا ہے۔