دبئی(این این آئی)عالمی دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ سعودی عرب پر بھی اسی طرح کے حملے کرے گی جیسے وہ اب تک یورپ اور ایران وغیرہ میں کرچکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کو ’’صلیبیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’’مسخروں اور احمقوں کا گروہ‘‘ کہا ۔
اس کے علاوہ داعش نے سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی بھی دے ہے۔داعش نے اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق شامل مضمون کا عنوان ’’محمد بن سلمان کے حیرت زدہ ہم نواؤں کا اتحاد‘‘ لگایا ہے جبکہ اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اتحاد، اسلام کی سرزمین پر ظالم اور مطلق العنان حکومتوں کے زوال کا نقطہ آغاز ثابت