نئی دہلی (این این آئی) بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بیک وقت پاکستان اور چین سے جنگ لڑنے کیلئے تیارہے، بیک وقت ڈھائی محاذوں پر طویل عرصے تک جنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ بھارت کی فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیارہے اور طویل عرصے تک ڈھائی محاذوں پر جنگ لڑ سکتی ہے۔ جنگ کیلئے اسٹرائیک کور 17 صرف پہاڑی علاقوں میں جنگ کیلئے تیار کی جارہی ہے۔نئی دہلی میں بھارتی خبر رساں ایجنسی کو دئے گئے
انٹرویو میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ مخاصمت کا سامنا کرنے کیلئے متبادل نظامموجود ہے لیکن ضرورت پڑی تو اندرون ملک عسکریت پسندی اور پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ سے ایک وقت میں نمٹا جاسکتاہے۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیارہے اور طویل عرصے تک ڈھائی محاذوں پر جنگ لڑ سکتی ہے۔جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ جنگ کیلئے اسٹرائیک کور 17 صرف پہاڑی علاقوں میں جنگ کیلئے تیار کی جارہی ہے۔