اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان ایڈہاک جج کیلئے تین نام پیش کریگا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت میں کلبوشن یادیو معاملے پر قانونی جنگ لڑنے کیلئے پاکستان ایڈہاک جج کیلئے تین نام پیش کریگا۔ اٹارنی جنرل کی سربراہی میں 5رکنی وفد ہیگ پہنچ گیا ہے
جس میں ڈی جی ساؤتھ ایشیا بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے ایڈہاک جج کیلئے سابق چیف جسٹس ناصر الملک اور تصدق حسین جیلانی کے نام پیش کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ایڈہاک جج کیلئے سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔