اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کوبھی پیشی پربلایاہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے معروف تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہاہے کہ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کےلئے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے ایک شرط رکھ دی ہے ۔مبشرلقمان نے دعوی کیاہےکہ وزیراعظم نوازشریف سے قطری شہزادے نے اپنی شرط میں کہاہے
کہ سعودی عرب اورقطرکے درمیان تنازعے میں پاکستان کھل کرقطرکی حمایت کرے توپھروہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوجائے گا۔مبشرلقمان نے کہاکہ اگروزیراعظم نے اس معاملے میں کھل کرقطرکے موقف کی حمایت نہ کی تووہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکارکردے گااورپاکستان سے اپناسرمایہ بھی نکال لے گا۔۔مبشرلقمان نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے قطرسے کاروباری تعلقات ہیں