منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت : کسانوں کے احتجاج پر پولیس کی فائرنگ ،6ہلاک ،8زخمی

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدھیہ پردیش (آن لائن)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 6 کسان ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، جس کے بعد حکومت کسانوں کے مطالبات پر مذاکرات کیلئے تیار ہوگئی۔اس کے علاوہ مہاشڑا میں بھی گذشتہ کئی روز سے کسانوں کی جانب سے قرضوں کو ختم کرنے کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی تھی، جس پر ابتدا میں مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ بھوپندرا سنگھ نے تردید کی

تاہم بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ شاید پولیس نے اپنے تحفظ کیلئے فائرنگ کی ہوگی۔واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیے دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے ماندساور میں حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ادھر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہلاک ہونے والوں کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضے اور ان کے اہل خانہ کو نوکری دینے جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے اور فری علاج دینے کا اعلان کیا۔ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کسانوں نے پیپالیہ تھانے کو گھیرنے کی کوشش کی تھی کہ اس دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔یہ احتجاج بھئی گاں کے رہائشی کسان کی ہلاکت کے خلاف کیا جارہا تھا۔علاوہ ازیں ماندساور اور اس کے ساتھ منسلک ضلع نیموچ میں مظاہرین نے ایک گاڑی کو نذر آتش کیا اور سڑکیں بلاک کردی۔گذشتہ تین روز سے مانداساور، نیموچ، راتلام اور انور کے اضلاع میں احتجاج جاری ہے، پہلے روز مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا۔دوسرے روز مظاہرین نے پیپالیہ ماندی میں سرک بلاک کردی اور سی آر پی ایف اور پولیس کے اہلکاروں پر پتھرا کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی ایجنسیز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فائرنگ کا حکم کس نے دیا تھا۔ادھر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو کسی صورت میں فائرنگ نہ کرنے اور انھیں کسانوں سے مذاکرات کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔

حالیہ مظاہروں کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ کسانوں نے حکومت کی جانب سے اجناس کی قمیتوں میں کمی کرنے پر احتجاج کا آغاز کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…