جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بینظیربھٹو نے سکھوں کی فہرستوں کے بدلے راجیوگاندھی سے کیا لینے کاخفیہ معاہدہ کیاتھا؟عرصے بعد حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈ یسک)خالصتان افیئرزامریکہ کے سربراہ ڈاکٹرامرجیت سنگھ خالصہ نے کہاہے کہ اگربے نظیربھٹوسکھوں کی فہرستیں اُس وقت بھارتی وزیراعظم راجیوگاندھی کونہ دیتیں توآج خالصتان دنیاکے نقشے پرایک علیحدہ ملک کی حیثیت سے پاکستان کی ہرممکن مددکررہاہوتا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹواورراجیوگاندھی کےدرمیان ایک خفیہ معاہدہ ہواتھاکہ پاکستان بھارت کوسکھوں کی فہرستیں فراہم کرے گا

جس کے جواب میں بھارت سیاچن گلیشیرسے اپنی افواج واپس بلالے گا۔ایک قومی اخبارکے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرامرجیت سنگھ نے کہاکہ بھارت چالاک تھااوراس نے ہمارے جانبازوں کے ناموں کی فہرستیں لیکرسکھوں کی نسل کشی کی اورجب راجیوحکومت اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوگئی تووہ معاہدے مکرگئی ۔راجیوگاندھی نےبے نظیرکوپیغام بھیجاتھاکہ آپ کابہت شکریہ یہ کہ آپ نے ہماری جس طریقے سے مددکی ایساہوہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن افسوس کے ساتھ مجھے یہ کہناپڑرہاہے کہ میری حکومت آپ سے کیاگیاوعدہ پورانہیں کرسکتی کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہیں مان رہی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہ مرنے سے پہلے بے نظیربھٹونے اپنے ایک انٹرویومیں کہاگیاتھاکہ جب پنجاب بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہاتھاتواس نازک موڑپرہم نے بھارت کی مددکی ۔انہوں نے راجیوگاندھی کے بارے میں شکایتی اندازمیں کہاکہ اس نے اپناوعدہ پورانہیں کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی اندرونی صورت حال سے ہر وقت باخبر رہنے کے لئے خصوصی فنڈز مختص کر کے پولیس افسران کو مقبوضہ ریاست میں تعینات کر رکھا ہے جو ہر بھارت کے لئے مخبری کرتے ہیں۔امرجیت سنگھ نے بھارتی حکومت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے 2002 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب امریکی صدر بل کلنٹن نے بھارت کا دورہ کرنا تھا تو ان کی آمد سے قبل خالصہ تحریک سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لئے 35 سکھوں کو قتل کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…