نئی دہلی(اے این این) بھارت نے دال روٹی کی دہائی دینے والے فوجی تیج بہادر کا ملبہ بھی پاکستان کے سر ڈال دیا۔ بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ تیج بہادر کی ویڈیو چلانے والی 24میں سے 21ویب سائٹ پاکستان سے چلائی جارہی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیج بہادر کی ویڈیو نے بھارتی فوجیوں کو ملنے والے کھانے کا پول کیا کھولا، بھارتی بوکھلا گئے، تیج بہادر کی وڈیو وائرل ہونے کا الزام بھی پاکستانی ویب سائٹوں پر ڈال دیا۔
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ بھی کہنے پر مجبور ہوگئے کہ فوجی فیس بک اور واٹس ایپ پرویڈیو شیئر نہ کریں۔