نئی دہلی(آئی این پی)چین کی سرحد کے قریب بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا تاہم پائلٹس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابقگزشتہ دنوں انڈین ائیر فورس کے لاپتہ ہونے والے جیٹ طیارے کا ملبہ چین کی سرحد کے قریب سے مل گیا ہے تاہم اسے پرواز کرنے والے پائلٹس کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا جسے ڈھونڈنے کیلئے تاحال آپریشن جاری ہے۔ خیال رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا
یہ طیارہ روسی ساختہ سکھوئی 30 ہے۔ طیارے نے منگل کی صبح تقریبا 9.30 بجے آسام کی ہوائی پٹی سے پرواز بھری تاہم کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا۔ یہ علاقہ چین کی سرحدے 172 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ طیارے کے لاپتہ ہوتے ہی بھارتی فضائیہ کو پریشانی لاحق ہو گئی تھی۔ طیارے کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنھوں نے دو دن کی تگ ودو سے طیارے کا ملبہ تو تلاش کر لیا ہے