ممبئی (این این آئی )بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ایک عدالت نے ہتک عزت کیس میں پیش نہ ہونے پر 8 تامل اداکاروں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق 2009 میں سائوتھ انڈین اداکاروں کی تنظیم نے ایک پریس کانفرنس میں مقامی اخبار میں چھپے ایک آرٹیکل کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ایک صحافی نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر اوٹے کی
عدالت میں 8 تامل اداکاروں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان اداکاروں کی جانب سے صرف آرٹیکل لکھنے والے صحافی نہیں بلکہ تمام صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔2011 میں عدالت نے آٹھوں اداکاروں سوریا، ستھیا راج، سراتھ کمار، سری پریا، وجے کمار، ارون وجے، وویک اور چرن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ، اداکاروں نے مدراس ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اوٹے کی عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ چند روز قبل کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ان اداکاروں کی جانب سے صرف آرٹیکل لکھنے والے صحافی نہیں بلکہ تمام صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔2011 میں عدالت نے آٹھوں اداکاروں سوریا، ستھیا راج، سراتھ کمار، سری پریا، وجے کمار، ارون وجے، وویک اور چرن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ، اداکاروں نے مدراس ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اوٹے کی عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ چند روز قبل کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔