منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چین اور عرب ممالک نے بڑے معاہدے پر دستخط کردیئے،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین اور عرب ممالک کے مابین بی ڈو تعاون کے معاہدات پر دستخط ہوگئے ، بی ڈومنصوبہ کے تحت عرب ممالک چینی بی ڈو سٹیلائٹ سسٹم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ،چین کا مقامی طور پر تیار کردہ بی ڈی ایس سسٹم 2018کے آخر تک ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے منسلک ممالک کو اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کردے گا ، 2020تک 35سٹیلائٹ سسٹم کے ساتھ یہ عالمی طور پر اپنی خدمات پیش کردے گا ،

چین اور عرب ممالک کے تعاون سے فضائی سلک روڈ منصوبہ بھی بہت جلد تعمیر کر لیا جائے گا اور یہ منصوبہ چین اور عرب ممالک کا اپنی مثال آپ کا منصوبہ ہوگا، تعاون کا یہ اعلامیہ سٹیلائٹ نیویگیشن میں دوطرفہ تعاون میں مددگار ثابت ہوگا ، یہ تعاون عرب ممالک کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے ، اس موقع پر مختلف شعبوں کے مختلف پراجیکٹس میں دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جس میں ٹرانسپورٹیشن ، لینڈ میپنگ ،زرعی شعبہ جات اور عوامی تحفظ کے منصوبہ جات قابل ذکر ہیں ۔ چینی سرکاری ادارہ کے مطابق چین اور عرب ممالک میں بی ڈو تعاون کے معاہدات پر گزشتہ روز بی ڈو فورم کی منعقدہ تقریب میں دستخط کر دیے گئے ۔ اس تعاون کے تحت عرب ممالک چینی بی ڈو سٹیلائٹ سسٹم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔ 2018 کے آخر تک چین کا مقامی تیارکردہ بی ڈایس سسٹم ون بیلٹ ون روڈمنصوبہ سے منسلک ممالک کو اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کردے گا ، 2020تک 35سٹیلائٹ سسٹم کے ساتھ یہ عالمی طور پر اپنی خدمات پیش کردے گا ۔ تعاون کا یہ اعلامیہ سٹیلائٹ نیویگیشن میں دوطرفہ تعاون میں مددگار ثابت ہوگا ۔ژانگ نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کے تعاون سیفضائیسلک روڈ منصوبہ بھی بہت جلد تعمیر کر لیا جائے گا اور یہ منصوبہ چین اور عرب ممالک کا اپنی مثال آپ کا منصوبہ ہوگا ۔

چیئرمین آف چائنہ سٹیلائٹ نیویگیشن سسٹم وانگ لی نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعاون عرب ممالک کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے مختلف پراجیکٹس میں دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جس میں ٹرانسپورٹیشن ، لینڈ میپنگ ،زرعی شعبہ جات اور عوامی تحفظ کے منصوبہ جات قابل ذکر ہیں ۔ اس فورمکا مقصد بی ڈی ایسسسٹم کی ٹریننگ دینا تھا ۔ اس فورم کا دوسرا اجلاس 2019میں کسی بھی عرب ملک میں کیا جائے گا ۔

 

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…