ریاض (آئی این پی)سعودی ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہفتے سے شروع ہو گا اور اس مرتبہ 29 روزے ہونگے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزاقکا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہفتے سے شروع ہو گا اور اس مرتبہ 29 روزے ہوں گے۔ ان کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کا اختتام بھی ہفتے کے روز ہی ہو گا
اور پورے مہینے میں کل 4 جمعہ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں روزے کا دورانیہ زیادہ ہو گا۔ ان کے مطابق سب سے طویل روزہ طریف میں جبکہ کم طوالت کا روزہ جزان میں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آٹھویں روز سے گرم ترین دنوں کا بھی آغاز ہو جائے گا اور گرمی کی شدت 40 روز تک برقرار رہے گی۔رواں سال رمضان المبارک کا اختتام بھی ہفتے کے روز ہی ہو گا