نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ 2 پائلٹوں سمیت انڈیا چین سرحد کے قریب لاپتہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئرفورس کا طیارہ سکھیکی۔30 ایم کے آئی آسام ارونا چل پردیش بارڈر کے قریب لاپتہ ہوگیا ہے ۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ تیز پور کے شمال میں 60 کلومیٹر دوری پر منقطع ہوا۔طیارہ اس وقت لاپتہ ہوا
جب پائلٹ ٹریننگ کیلئے اس کو اڑا رہے تھے جبکہ طیارے کا آخری بار رابطہ 11 بجکر 30 منٹ پر لکھیمپور کے مقام پر ہوا۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ایئرچیف کی جانب سے تمام افسران کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور پاکستان کو ہدف بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔