بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی آب دوز جاو لون نے سطح سمندر کے نیچے4 ہزار 8 سو11میٹر گہرائی تک جانے کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ، چینی آب دوز 9گھنٹے تک سمندر میں رہی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی تیار کردہ جاو لون آب دوز نے دنیا کی سب سے گہری سمندری کھائی ماریانا میں اترنے کا میاب تجربہ کیا۔
یہ تجربہ نو گھنٹوں تک جاری رہا اور آب دوزسطح سمندر کے نیچے چار ہزار آٹھ سو گیارہ میٹر کی گہرائی تک جا پہنچی۔اس تجربے کے دوران چینی سائنسدانوں نے پتھر اور سمندری جانور وں سمیت نمونے جمع کیئے اور سمندری ماحول سے متعلق انڈیکس کا معائنہ کیا ۔چینی سائنسدانوں ک یمطابق یہ نمونے گہرے سمندر کے جغرافیائی ماحول ، حیاتیاتی ماحول سمیت مختلف پہلووں کے مطالعہ کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔