اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پرنظرثانی سے انکارکردیاہے ،اس بات کی تصدیقی وزارت تجارت کے ایک اعلی افسرنے کی ہے ۔وزارت تجارت کے ایک اعلی افسرنے بتایاہے کہ چین موجودہ آزاد تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کیلئے تیار نہیں اور اس نے پاکستان کو معاہدے میں مزید رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ آزاد تجارتی معاہدے کے فیزٹو کے لیے ہونیوالے مذاکرات کے
مختلف ادوار میں ٹیرف کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ایک اعلی افسرنے بتایاکہ پاکستانی ایکسپورٹر ز اور صنعتکاروں کو تحفظات ، ترکی تجارتی معاہدہ کیلئے ٹیرف میں ریلیف پر تیار نہیں، واضح رہے کہ چین کے ساتھ پہلے آزاد تجارتی معاہدے سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا جبکہ چین کی جانب سے دیگر ملکوں کو آزاد تجارتی معاہدوں میں زیادہ مراعات حاصل ہیں۔ پاکستان کے برآمد کنندگان اور صنعتکاروں کو چین کے ساتھ موجودہ آزاد تجارتی معاہدے پر تحفظات ہیں۔ اگرچہ پاکستان اور چین کے مابین تجارتی حجم کومزید بڑھاناہے لیکن اس میں زیادہ حصہ چین کی درآمدات کا ہے اس کیلئے پاکستان نے چین کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کیلئے مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اورچین نے معاہدے پرنظرثانی سے انکارکردیاہے ۔واضح رہے کہ چین کی پاکستان کوبرآمدات زیادہ جبکہ درآمدات کم ہیں اورچین کوموجودہ معاہدے کے تحت ہی زیادہ منافع حاصل ہورہاہے ۔لیکن اس میں زیادہ حصہ چین کی درآمدات کا ہے اس کیلئے پاکستان نے چین کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کیلئے مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اورچین نے معاہدے پرنظرثانی سے انکارکردیاہے ۔واضح رہے کہ چین کی پاکستان کوبرآمدات زیادہ جبکہ درآمدات کم ہیں اورچین کوموجودہ معاہدے کے تحت ہی زیادہ منافع حاصل ہورہاہے ۔