خرطوم(نیوزڈیسک) افریقی ملک سوڈان کے صدر عمر البشیر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہونے والے اس اسلامک اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مہمان خصوصی ہوں گے۔ صدر عمر البشیر، جنہوں نے اپنی غیر حاضری کا سبب ‘ذاتی وجوہات بتایا ہے، ان پر مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ ان کی اس اجلاس میں موجودگی
کے خلاف تھا۔ سوڈانی صدر کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلیمان سے اپنی شرکت نہ کرنے پر معذرت کی ہے لیکن اس کے علاوہ اور کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ صدر عمر البشیر کی جگہ ان کی نمائندگی سوڈان کے وزیر مملکت طحہ ال حسین کریں گے۔