مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالیں گے،پاکستان رویہ تبدیل کرے ورنہ ۔۔! راجناتھ سنگھ نے مضحکہ خیز دھمکی دیدی

22  مئی‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ ہم اسے ایسا کرنے پر مجبور کردیں گے ، بھارت کے حوالے سے پاکستا ن کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،پاکستان کشمیریوں کو مشکلات میں ڈال کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا تعلق بھارت سے ہے،

مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا ایک مستقل حل نکالے گی ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست سکم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت کے حوالے سے پاکستا ن کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،پاکستان کشمیریوں کو مشکلات میں ڈال کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔گلوبلائزیشن کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کو دہشتگردی کو ہتھیار بناتے ہوئے غیر مستحکم کرنا ناممکن ہے کیونکہ بین الاقومی برادری سب ہونے والی چیزوں سے واقف ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا تعلق بھارت سے ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت ہمارے ہیں،ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ مسئلے کو ختم کرنے کیلئے اس کا مستقل حل نکالیں گے ۔مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا ایک مستقل حل نکالے گی ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ 2014میں نریندرمودی کی تقریب حلف براداری میں پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا کیونکہ بھارت پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے تاہم پاکستان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں ہے کیونکہ وہ بھارت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ۔امید ہے کہ پاکستان تبدیل ہوگا ،اگر تبدیل نہیں ہوگا تو اسے تبدیل کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…