منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

’’رمضان المبارک کی آمد آمد ‘‘ اہم ملک میں بھکاریوں کے خلاف وہ کام ہو گیا جس کے بارے میں پاکستان سوچتا ہی رہ گیا

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی) شارجہ میں اب بھیک مانگنے والوں کو جیل جانا پڑے گا،شارجہ کی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی ،عرب ٹی وی کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف عربی اور انگریزی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے گئے ہیں

جن میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کے ہاں بھکاری آئیں تو فوراً پولیس میں اطلاع کی جائے تاکہ پولیس ان بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کر سکے۔سربراہ شاجہ پولیس کا کہنا تھا کہ بھکاری مختلف ہتھکنڈوں کی بدولت عام عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں ٹھگتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاری معذور،مریض اور زبوں حال ہونے کا ناٹک رچا کر شہریوں سے پیسے اینٹھتے ہیں۔سربراہ شارجہ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھکاری جعلی دستاویزات بھی لے کر پھرتے ہیں جن سے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ یتیموں کیلئے مدرسہ یا مسجد کھولنے کے خواہش مند ہیں جس کے نتیجے میں یہ لوگوں سے صدقہ و خیرات کی مد میں کثیر رقم حاصل کرلیتے ہیں۔شارجہ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارک کے حوالے سے صدقہ و خیرات کرنے والے چیریٹی اداروں میں امداد جمع کروائیں۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…