منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’جس کا خدشہ تھا وہی ہو ا‘‘

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے پاکستان کے دریائے راوی کا ساڑھے دس لاکھ ایکڑ پانی روک کر خود استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے ٗپاکستان کے اس پانی کو مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔

بھارتی اخبار کے مطابق مودی سرکار منصوبے کے مطابق روکا جانے والا پانی بیراجوں اور ڈیموں کے ذریعے مقبوضہ جموں کے کٹھوعہ اور سامبا اضلاع کو فراہم کیا جائیگا اس مقصد کیلئے جموں اور پنجاب کی سرحدوں پر ڈیم بنائے جائیں گے، پھر بیراجوں اور نہروں کے ذریعے پاکستان جانے والے پانی کو روک کر بھارت اسے اپنے زرعی مقاصد کیلئے استعمال کرے گا۔دوسری جانب پانی کو روک کر تھیئن ڈیم کے ذریعے بھارت 180 میگا واٹ بجلی بھی پیدا کرے گا ۔معاہدے پر بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستوں نے 4 مارچ کو دستخط بھی کردئیے ہیں ۔بھارت کے سیکریٹری آب پاشی اورفیلڈ کنٹرول سہراب بھگت نے بتایا کہ اس سے جموں و کشمیر کے 1100 ایکڑ بنجر علاقے کو زرخیز بنایا جاسکے گا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح ہمیں تقریباً اتنا ہی پانی مزید مل جائے گا جو دریائے چناب سے نکلنے والی رنبیر کینال سے حاصل ہوتا ہے۔اس منصوبے پر دو کھرب اٹھائیس ارب روپے لاگت آئے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…