ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اوربنگلہ دیش نے دفاعی میدان میں ایک اوراہم پیش رفت کی ہے اوردونوں ممالک نے انٹیلی جنس شئیرنگ شروع کردی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھارت میں بنیاد پرست قوتوں کی جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے خلاف مہم اور سرگرمیوں پربھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کا سلسلا شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
بھارتی وزارت داخلہ بنیاد پرست قوتوں کی طرف سے مغربی بنگال اور آسام میں پناہ گاہ کے لئے کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ بنگلہ دیش نے بنیاد پرست قوتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامبنگ آپریشن شروع کر دیا ہےاوراس آپریشن میں بھارت کی خفیہ اطلاعات پرچھاپے اورگرفتاریاں بھی کی جائیں گی ۔