دی ہیگ(آئی این پی)عالمی عدالتِ انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے متعلق انڈین درخواست کی سماعت پیر کو ہوگی ، پاکستان نے قانونی حکمت عملی کے مطابق جواب تیار کرلیا جبکہ پاکستان کی 5رکنی آئینی ماہرین کی ٹیم ہالینڈ میں موجود ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے متعلق انڈین درخواست کی سماعت پیر کو ہوگی۔کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان کی جانب
سے 5رکنی آئینی ماہرین کی ٹیم ہالینڈ میں موجود ہے ۔ عالمی عدالت کے نوٹس کے تحت پاکستان نے قانونی حکمت عملی کے مطابق جواب تیار کرلیا ہے ، ملزم تک کونسل کی رسائی مسترد ہونے کے بعد بھارت نے معاملے کو طول دینے کے لیئے عالمی عدالت سے رجوع کیا ہے اس حوالے سے چند روز پہلے ایک خصوصی میٹنگ سپریم کورٹ میں واقع اٹارنی جنرل آفس میں ہوئی۔ اٹارنی جنرل آفس ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی سربراہی میں ہونے والی خصوصی میٹنگ میں جیک برانچ ، خفیہ اداروں ، دفتر خاجہ کے نمائندوں اور آئینی و قانونی ماہرین کی ٹیم نے شرکت کی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو جاسوسی کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کیس میں پاکستان کی قانونی پوزیشن مضبوط ہے ۔ 15مئی کو عالمی عدالت انصاف(ہیگ ) میں پہلے بھارت کلبھوشن کے معاملے پر صبح 10سے 11 :30 کے دوران اپنا زبانی موقف پیش کروں گا۔ اس کے بعد شام 3 سے 4:30 کے دوران پاکستان کی وکلا ٹیم زبانی طور پر اپنا موقف پیش کرے گی ۔ واضح رہے پاکستانی وقت ہالینڈ(نیدر لینڈ) سے تین گھنٹے آگے ہے یوں پاکستانی وقت کے مطابق سماعت دن ایک بجے شروع ہوگی۔اس سے قبل عالمی عدالتِ انصاف نے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت پر حکم امتناعی دیے جانے کی خبروں
کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس سلسلے میں انڈین درخواست کی سماعت 15 مئی کو ہوگی۔ بھارتی جاسوس سے متعلق عالمی عدالت انصاف کی طرف سے آنے والے خط کا جواب تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خط میں کہا گیا بھارت نے کلبھوشن کو جعلی نام سے پاسپورٹ جاری کیا۔ را کا ایجنٹ پاکستان میں دہشتگردی اور معاونت کا اعتراف کرچکا ہے۔ جاسوس عالمی معاہدوں کی رعایت کے مستحق نہیں ہوتے اور ان پر مقدمہ فوجی عدالت میں ہی چلایا جاتا ہے۔ عالمی معاہدوں کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی شور شرابہ بے بنیاد ہے۔ حکومت نے واضح کردیا ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔