واشنگٹن(آئی این پی)ایف بی آئی کے قائم مقام سربراہ انیڈریو میکابے نے بھی ٹرمپ کو لال جھنڈی دکھا دی، انکا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کو برطرف ڈائریکٹر جیمز کومے پر مکمل اعتماد تھا، صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کی تفتیش میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں تو سینیٹ کو آگاہ کروں گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے قائم مقام سربراہ انیڈریو میکابے نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ
یہ خاصی بڑی تفتیش ہے۔ میں اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ عملے کے ارکان کی بہت بڑی تعداد کے ڈائریکٹر کومے کے ساتھ گہرے اور مثبت تعلقات تھے۔ایف بی آئی کے قائم مقام سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وائٹ ہائو س کو تفتیش میں پیشرفت کے بارے میں نہیں بتائیں گے، اور اگر تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو وہ سینیٹ کی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔