بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اہم یورپی ملک میں امام مسجد کو یہودیوں کیخلاف بولنا مہنگا پڑ گیا

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن (آئی این پی ) ڈنمارک میں امام مسجد پر یہودیوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کے الزام میں پولیس میں شکایت درج ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کے ایک امام کی اس ویڈیو پر غم و غصہ پایا جاتا ہے جس میں امام نے خطبہ جمعہ کے دوران یہودیوں کو قتل کرنے کی بات کی۔اس سلسلے میں امام منظر عبداللہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔

انھیں خطبہ جمعہ کے دوران ایک ایسا بیان کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا جسے یہود مخالف مانا جاتا ہے۔یہودی برادری کے ایک رہنما نے اس کے رد عمل میں کہا کہ ان کے الفاظ ایک دھمکی ہے۔الفاروق نامی مسجد نے اتوار کے روز اس مذکورہ خطبہ جمعہ کو یوٹیوب اور فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹس پر پوسٹ کیا تھا، حالانکہ یہ خطبہ 31 مارچ کو دیا گیا تھا۔واشگٹن میں واقع ‘مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ’ نے تقریبا نصف گھنٹے کے اس خطبے کے بعض حصوں کا بعد میں ترجمہ کیا تھا۔ویڈیو میں خطیب عبداللہ سیاہ کپڑے کے سامنے کھڑے ہیں، اسی طرح جس طرح کا القاعدہ یا دوسرے جہادی گروہ بیک ڈراپ استعمال کرتے ہیں۔اپنی تقریر کے دوران وہ کہتے ہیں کہ جلد ہی خلافت کا قیام ہوگا، یعنی ایسی حکومت جس میں شرعی قوانین کی بالا دستی ہوگی،یعنی ایسی حکومت جس میں شرعی قوانین کی بالا دستی ہوگی وہ مسلمان برادری کے اتحاد کے لیے جہاد کرے گی اور یرو شلم کی مسجد اقصی کو سیہونی غلاظت سے آزاد کرائے گی۔’یہودی کمیونٹی کے ایک مقامی رہنما ڈین روزبرگ نے مقامی اخبار کو بتایا: ‘ہمیں تشویش ہے کہ کمزور اور جلدی جھانسے میں آجانے والے افراد اس طرح کی تبلیغ کو یہودیوں کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کا کھلا پیغام سمجھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…