بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’انوکھا انداز ۔۔۔ شادی کیلئے جوڑا مائونٹ ایورسٹ جا پہنچا ‘‘

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ جیمز سیسوم اور 32 سالہ ایشلے شمیدر نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ پر جاکر شادی رچا لی۔ یہ شادی مائونٹ ایورسٹ کیمپ پر ہوئی جہاں وہ اس سے قبل تین ہفتے تک ہائیکنگ کرتے رہے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایشلے نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کافی سوچ بچار کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ روایتی انداز سے شادی ہمارے لیے درست انتخاب نہیں، اگرچہ ہم اپنے اس خاص دن کو گھروالوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا پسند کرتے، مگر ہم دونوں نے اس خیال کو اپنایا کہ ان حیران کن تعطیلات کے دوران شادی کے بندھن میں بندھا جائے۔جیمز نے سوٹ جبکہ ایشلے نے سفید رنگ کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا، ان کی اس تقریب کو ایک ایڈونچر ویڈنگ فوٹوگرافر چارلیٹن چرچل نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔فوٹوگرافر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں اس تقریب کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا سفر کے آغاز میں بہت زیادہ برفباری ہورہی تھی، ہمارے گائیڈ کے مطابق ہمارے اوپر پورے موسم سرما سے زیادہ برف گرسکتی ہے، 14 ہزار فٹ کی بلندی پر درجہ حرارت منفی 8 سے 10 فارن ہائیٹ تک گرگیا تھا اور ہمارے ہاتھ دستانوں سے نکلتے ہی منجمند ہوجاتے، جیسا کہ تصاویر لینے کی کوشش کے دوران میرے ساتھ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…