منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کا ایک اوردھماکہ خیز اقدام، متحدہ عرب امارات کا میں اب کیا کرنے والا ہے؟معاہدہ طے پاگیا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی )چین اور متحدہ عرب امارات نے تیل اور گیس کی دریافت ، بندر گاہوں کی تعمیر ، صنعتی زونز کے قیام سمیت اہم منصوبوں پر جلد عمل کر نے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراد اور ثقافت کا تبادلہ بھی چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے،رواں سال آنے جانے والے افراد کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حکومتی تعاون کمیشن کا پہلا اجلاس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون عبداللہ نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔ اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر حکومتی تعاون کمیشن کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے کوشش کی جائے ۔ اجلاس میں فریقین نے تیل اور گیس کی دریافت ، بندر گاہوں کی تعمیر ، بندر گاہوں کے پاس صنعتی زونز کے قیام سمیت اہم منصوبوں پر جلدی سے عمل میں کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔ معاشی اور تجارتی شعبے میں تعاون کے علاوہ فریقین کے درمیان افراد اور ثقافت کا تبادلہ بھی چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے ۔ ایک اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال دونوں ممالک کے درمیان آنے جانے والے افراد کی تعداد چھ لاکھ سے زائد رہی ۔ اور رواں سال یہ تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حکومتی تعاون کمیشن کا قیام دو ہزار پندرہ میں چینی صدر شی جن پھنگ اور شہزادہ محمد کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق ہو ا ۔ رواں سال اس کمیشن کا پہلا اجلاس ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…