ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسئلہ کشمیر کا حل چین کے وسیع تر مفاد میں ہے اس لئے چین اب کیا کرنیوالا ہے؟چینی میڈیا کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین کے ممتاز سرکاری اخبارنے ایک کالم میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کو بیجنگ کا ‘وسیع تر مفاد’قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خطہ، ایک سڑک’ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے چین ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا باعث بننے والے مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی رکھتا ہے،چین غیر ممالک میں چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کے مطالبے پر کان بند نہیں کرسکتا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق معروف اخبارگلوبل ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ چین ہمیشہ سے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر عمل پیرا رہا ہے لیکن چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کے مطالبے پر کان بند نہیں کرسکتا اور ا یک خطہ، ایک سڑک پروجیکٹ کے تحت مختلف ممالک میں بیجنگ کی بھاری سرمایہ کاری کے تناظر میں چین، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل سمیت دیگر تنازعات کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتا ہے۔کالم میں مشورہ دیا گیا کہ بیجنگ اپنے مضبوط تجارتی اثر کی بنا پر خطے میں ان تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہندوستان سمیت خطے کی ‘بڑی طاقتوں’ سے نمٹنے کے لیے دانائی سے کام لینا ضروری ہے۔مزید کہا گیا بیرون ملک اپنے مفادات کے تحفظ کی غرض سے علاقائی تنازعات سے نمٹنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی، چین کے لیے شاید سخت چیلنجز میں سے ایک ہوگی ۔یہ بھی کہا گیا کہ ‘چین کو ایک مستحکم طاقت کے طور پر کھڑا رہنا سیکھنا ہوگا’۔کالم میں مزید کہا گیا چین کو اس حوالے سے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے کہ اسے ایک علاقائی طاقت کے طور پر کس طرح اپنا کردار نبھانا ہے، وہ بھی ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک سے باہر براہ راست سرمایہ کاری ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…