جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

لڑکی کی شادی کیلئے صحیح عمر کیا ہونی چاہیے ، خواتین علماء نے فتویٰ دیدیا

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (این این آئی)خواتین علماء نے انڈونیشیا میں شادی کی کم سے کم عمر بڑھانے کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خواتین علماء کی جانب سے شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق فتویٰ پر عمل کرنا قانونی طور پر لازم نہیں ہے تاہم اس کے اثرات ہو سکتے ہیں۔یہ فتویٰ خواتین علماء کے 3 روزہ اجلاس کے بعد دیا گیا ہے۔علمانے حکومت سے کہا کہ لڑکیوں کی شادی کی کم سے

کم عمر 16 سے بڑھا کر 18 کر دی جائے، اقوام متحدہ کے مطابق انڈونیشیا میں ہر چار میں سے ایک لڑکی کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے کر دی جاتی ہے۔خواتین علما کا اجلاس جاوا جزیرے پر سیربون میں ہوا اور اسے اپنی نوعیت کا پہلا ایسا اجلاس قرار دیا جارہا ہے۔ انڈونیشیا میں اکثر فتویٰ جاری کئے جاتے ہیں جنہیں عموماً انڈونیشیا علماء کونسل جاری کرتی ہے، یہ کونسل ملک کی سب سے اہم اسلامی اتھارٹی ہے اور اس میں تقریباً تمام اراکین مرد ہیں۔خواتین علماء نے متعدد تحقیقوں کا حوالہ دیا ہے جن کے مطابق کم عمری میں شادی کرنیوالی خواتین کو تعلیم مکمل کرنے نہیں دی جاتی اور ایسی تقریباً نصف شادیوں میں طلاق ہو جاتی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…