پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

عمرہ کی سعادت، کونسا ملک پہلے نمبر آگیا ؟ جان کر عش عش کر اٹھیں گے

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)ویسے تو دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں مسلمان فرزندان توحید ہر سال حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں مگر اس کرہ ارض کے چار ممالک ایسے ہیں جہاں سے کل متعمرین کی نصف تعداد عمرہ کے مناسک ادا کرنے حجاز مقدس پہنچتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے نمبر کے چار مسلمان ملکوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معتمرین کل عمرہ کرنے والے مسلمانوں کا 23.53 فی صد بتائے گئے ۔ دوسرے نمبر پر 15.23 فی صد معتمرین انڈونیشیا، 9.35 فی صد بھارت اور 7.92 فی صد مصر سے آتے ہیں۔سعودی وزارت حج کی مدینہ منورہ برانچ سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں مجموعی طور پر 5,034,814 معتمرین حجاز پہنچے۔ ان میں 42 لاکھ 53 ہزار 174 عازمین عمرہ فضائی راستوں سے، 4 لاکھ 60ہزار 742 خشکی کے راستے اور 3 لاکھ 20 ہزار 898 معتمرین خشکی کے راستے سرزمین حجاز پہنچے ہیں۔سیکرٹری حج وعمرہ محمد البیجاوی کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ کی حدود میں داخل ہونے والے عازمین عمرہ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو زائرین بیت اللہ و روضہ رسو پر حاضری دینے والے مہمانوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے ساتھ ان کہ ہرممکن رہ نمائی کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…