جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ کی دھمکیوں کا ردعمل،شمالی کوریا نے اب تک کے سب سے خطرناک اقدام کا اعلان کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2017 |

پیانگ یانگ(آئی این پی) شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے ایٹمی دھماکے کی دھمکی دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کیلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے

جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن تازہ ترین اضافہ ہے۔ان سب باتوں کے جواب میں شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دبا برقرار رکھنے کیلیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…