بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت پاکستان کے ساتھ 10روزاورچین کے ساتھ 15روزجنگ کےلئے تیارہے ،بھارتی ائیرچیف

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت جس کوخطے کاتھانیداربننے کاجنون ہے اورآئے روزکوئی نہ کوئی نئی سازش یاایساقدم اٹھادیتاہے جواس بات کی غمازی کرتاہے کہ بھارت کی حکومت کاہروقت سازشیں تیارکرنے او رہمسایہ ممالک کوتنگ کرناپراناوطیرہ ہے ۔بھارتی اخبارٹائمزآف انڈیانے ایک رپورٹ شائع کی ہےجس میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ڈی ایس دھانوانے اپنے کمانڈروں کو حکم جاری کیا ہے

۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے نہ صرف چین اورپاکستان کے خلاف جنگ کی تیاری کاحکم جاری کیاہے بلکہ ساتھ ہی یہ بھی بتادیاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ 10روزاورچین کے ساتھ 15روزجنگ کےلئے تیارہے اوریہ جنگ کسی بھی وقت شروع کرنے کے احکامات جاری ہوسکتے ہیں ۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ احکامات گزشتہ ہفتے ہونے والی آئی اے ایف کانفرنس میں جاری کئے اوراپنے فضائی کمانڈروں کومکمل تیاری رکھنے کاحکم بھی جاری کیا۔اس دوران بھارتی فضائی کمانڈروں کوبتایاگیاکہ خطے کے حالات بہت خراب ہیں اورکسی بھی وقت جنگ کاطبل بج سکتاہے ۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے ان ہنگامی احکامات کے بعد انڈین ائیرفورس کے شعبہ انسپکشن نے تمام یونٹوں کوبھی یہ احکامات پہنچادیے ہیں کہ فضائی اڈوں پرجنگی طیاروں کوکسی بھی ہنگامی حالت کےلئے تیاررکھاجائے اوران کے ساتھ میزائل اوردیگرخطرناک ہتھیاربھی لگادیئے جائیں تاکہ فوری حملے کی صورت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔بھارتی اخبارکی ر پورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے تمام فوجی اڈوں پرہنگامی حالت نافذکررکھی ہے اورپائلٹوں کوضروری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی کم دورانیہ کی جنگ کےلئے تیاررہیں بھارتی فضائی کمانڈروں کوبتایاگیاکہ خطے کے حالات بہت خراب ہیں اورکسی بھی وقت جنگ کاطبل بج سکتاہے ۔کہ وہ فوری طور پر پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کی تیاری کریں

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…