نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کو دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دوطرفہ مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار ہے ، کشمیر بنیادی طور پر ایک دہشتگردی کا مسئلہ ہے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ترک صدر کی تجویز پر ددعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے ترکی کو بتایا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دوطرفہ مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار ہے۔
بھارت نے ترکی سے دوٹوک کہا ہے کہ کشمیر بنیادی طور پر ایک دہشتگردی کا مسئلہ ہے اور بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دوطرفہ مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔اس سے قبل بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھاکہ کشمیر میں مزید جانی نقصان نہیں ہونا چاہیے پاکستان اور بھارت کو مل کر مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیےے ۔انکا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔