واشنگٹن(آئی این پی)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کا پہلا ایٹم بم آبادی میں گرتے گرتے بچا تھا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے جب اپنا پہلا ایٹم بم بنایا تو اس کو ٹیسٹ کرنے کیلئے آبادی سے دور لے جانے کے لئے طیارے کا استعمال کیا گیا۔جنگ عظیم دوم کے موقع پر ایٹم بم لیجانے والے طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی تھیجنگ عظیم دوم کے موقع پر ایٹم بم لیجانے والے طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی تھی
جس کے بعد بم آبادی پر گرتے گرتے بچا تھا۔مزید رپورٹ کے مطابق بم کولیجانے والے جہاز میں ایک ایسا پرزہ تھا جو کہ بم کو جوڑے رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا جس کے ڈھیلا ہونے کی وجہ سے ایٹم بم جہاز کے دروازے سے اٹکا رہا جبکہ بم کو آزمائشی ٹیسٹ کیلئے سفک لے جایا جارہا تھا مگر یہ واقعہ ڈاکنگ کے مقام پر پیش آیا اور مجبورا آبادی کو بچانے کیلئے ایٹم بم کو محفوظ انداز سے دریائے ٹیمز میں گرادیا گیا تھا۔