منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے اپنے بیٹے کو امریکا میں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے سعودی ائیر فورس میں پائلٹ بیٹے کو امریکہ میں سفیر مقرر کردیا ۔سعودیہ عرب کی پریس ایجنسی کے مطابق پرنس عبد اللہ بن فیصل بن ترکی کو امریکی سفارتکار کے عہدے سے ہٹا کر پرنس خالدبن سلمان بن عبد العزیز کو اس عہدے پر مقررکیا گیا ہے ۔پرنس عبد اللہ تقریبا ایک سال تک امریکی سفارتکار کے عہدے پر تعینات رہے ۔پرنس خالد امریکہ میں سفارتکار تعینات ہونے سے

پہلے سعودی ائیر فورس میں فائٹر پائلٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں بھی حصہ لیا۔العربیہ نیوز کے مطابق شہزادہ خالد مملکت کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزاہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے امریکی ریاست مسیسی پی کی کولمبس ائر بیس سیہوابازی کی تربیت مکمل کی۔ وہ سعودی فضائیہ میں شامل جدید ترین لڑاکا F-15 کے ہواباز کے طور پر داعش کی بیخ کنی کے بنائے گئے بین الاقوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے یمن میں فضائی کارروائیوں میں شریک رہے ہیں۔2014 میں اس وقت کے سعودی ولی عہد اور موجودہ فرمانروا کے حوالے سے سعودی پریس ایجنسی نے ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے ہواباز بیٹوں نے دین، ملک اور اپنے فرمانروا کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور اردن کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف متعدد فضائی کارروائیاں کی ہیں۔نوجوان سعودی شہزادہ اکتوبر 20155 سے امریکا میں سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے شہزادہ عبداللہ بن فیصل کی جگہ لیں گے۔۔سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور اردن کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف متعدد فضائی کارروائیاں کی ہیں۔نوجوان سعودی شہزادہ اکتوبر 20155 سے امریکا میں سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے شہزادہ عبداللہ بن فیصل کی جگہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…