پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا نے امریکی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فوجی طاقت کے مظاہرے کرنے کے لیے امریکہ کے طیارہ بردار جہاز کو ڈبو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈونگ سنمن نے ایک تبصرے میں کہا کہ ہماری انقلابی فورسز امریکہ کے جوہری طاقت سے چلنے والے بیڑے کو ایک ہی
حملے سے ڈبونے کے لیے تیار ہیں۔ادھر جزیرہ نما کوریا کی طرف سفر کرنے والے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے ساتھ جاپان کے دو جنگی بحری جہاز بھی شامل ہو گئے ہیں۔جزیر نما کوریا میں شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ کرنے کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہونے پر صدر ٹرمپ کے حکم پر آسٹریلیا کی طرف جانے والے اس بیڑے کا رخ جزیرہ نما کوریا کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔