بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی میں ہلچل،5فوجی جاں بحق ،متعددزخمی 

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی) ترکی کے اضلاع دیار بکر اور شرناک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 5فوجی جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے جبکہ 12دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے اضلاع دیار بکر اور شرناک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 5فوجی جاں بحق ہوگئے ۔دیار بکر کی تحصیل کلپ میں آپریشن

کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 3 فوجی زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیار بکر کے صلاح الدین ایوبی سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں تمام تر طبی مداخلت کے باوجود فوجیوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ضلع شرناک کی تحصیل الو دیرے میں 23 ویں جینڈر میری سرحدی کمانڈ سے منسلک یونٹوں کی طرف سے بستے لر دیرے لر علاقے میں جاری آپریشن میں بھی دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی۔دہشت گردوں کی ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے شرناک سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔دونوں فوجی تمام تر طبی مداخلت کے باوجود جامِ شہادت نوش کر گئے۔شرناک اور حقاری کے حالیہ آپریشنوں میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔شرناک میں حالیہ 4 دنوں میں کئے گئے آپریشنوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران عراق کے شمال میں زاپ ا ور گارا کے علاقوں میں فضائی آپریشنوں کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 غاروں، 2 پناہ گاہوں 4 مسلح مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ آپریشنوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران عراق کے شمال میں زاپ ا ور گارا کے علاقوں میں فضائی آپریشنوں کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 غاروں، 2 پناہ گاہوں 4 مسلح مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…