نیویارک(آئی ا ین پی)امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہیضے کی وجہ سے 98 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی 10 ریاستوں میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران فوڈ پوائزنگ اور ہیضے کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث 98 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ایسے واقعات کے بعد
امریکی ادارہ برائے انسداد امراض حرکت میں آگیا ہے اور ہیضہ پھیلنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے ہزاروں لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کچے دودھ اور پولٹری مصنوعات کی وجہ سے سالمونیلامی جرثومے کو فوڈ پوائزنگ کی وجہ قراردیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی 10 ریاستوں میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران فوڈ پوائزننگ کے باعث 24000 افراد بیمار ہوئے ہیں۔امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اور پریونشن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ پولٹری کی تمام مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیا کو اچھی طرح دھوئے بغیر استعمال نہ کریں، اس طرح انڈوں اور دودھ کو اچھی طرح ابالنے کے بعد استعمال کیا جائے۔