پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،ہندوانتہاپسندوں کا مسلمانوں کی بستی پر حملہ،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آئی این پی)مقبوضہ کشمیرمیں جموں خطے کے ضلع ریاسی میں ہندوانتہا پسندوں کے حملے میں ایک 9سالہ بچی سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے ایک بکروال کنبے کو ضلع کے علاقے تلوارہ میں اس وقت سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے مال مویشیوں کے ساتھ علاقے سے گزر رہا تھا۔ متاثرہ لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف نہیں مارا پیٹا بلکہ انکی بکریاں، بھیڑیں اور گائیں بھی لے گئے۔

یاد رہے کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ، بجرنگ دل ، جن سنگھ اور دیگر ہندو انتہا پسندتنظیموں کے کاکنوں نے جموں خطے میں مسلمانوں کے خلاف معاندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مسلمانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ اورانہیں زبردستی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ہندو انتہا پسندتنظیموں کے کارکن مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے کھلے عام سڑکوں پر مسلح مارچ کرتے ہیں اور ان مذموم کارروائیوں کے لیے انہیں کٹھ پتلی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…