پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ترک صدر کو بڑا دھچکا،ریفرنڈم خطرے میں پڑ گیا

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

انقرہ (آئی این پی)ترکی کی بڑی اپوزیشن جماعت نے آئینی تبدیلیوں کے ذریعے پارلیمانی نظام کو بدلنے کی منظوری کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے اختتامی لمحات میں ووٹ کے قانون کو بدلنے کو ملک کی اعلی عدالت میں چیلنج کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں گزشتہ اتوار کو منعقدہ ریفرنڈم میں تبدیلیوں کے بعد وزیراعظم کے اختیارات کو ختم کرنے کے حق میں 51.4 فی صد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

سپریم الیکشن بورڈ(وائی ایس کے) کی جانب سے آخری وقت میں سرکاری مہر کے بغیر لفافوں میں بند ووٹوں کو قبول کرنے کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ ری پبلکن پارٹی (سی ایچ پی) کے وکیل عطیلا کارٹ نے گزشتہ روز کونسل اف اسٹیٹ میں باقاعدہ قانونی پٹیشن دائر کردی جس کے بعد انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اقدام صرف نہیں کہنے والے ووٹرز کے لیے نہیں ہے بلکہ تمام ووٹرز کے قانونی حق کے تحفظ کے لیے ہے۔عثمانی دور میں قائم کونسل آف اسٹیٹ کو ترکی کی سب سے بڑی انتظامی عدالت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔عطیلا کارٹ نے تمام صورت حال کو ‘مکمل طور پرماورائے قانون’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائی ایس کے کی جانب سے بغیر مہر کے لفافوں میں بیلٹ جمع کرنے کے لیے ‘نہیں’ ووٹرز کو بھی اجازت دی گئی تھی۔قبل ازیں سی ایچ پی کے ڈپٹی رہنما بولینت ٹیزان نے کہا تھا کہ پارٹی، وائی ایس کے کی جانب سے قانون میں تبدیلی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرے گی۔یاد رہے کہ سی ایچ پی کے علاوہ کردش پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی)سمیت اپوزیشن نے گزشتہ ہفتے ہونے والے ریفرنڈم کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب وائی ایس کے کے دس اراکین نے ریفرنڈم کو معطل کرنے کو مسترد کیا تھا جبکہ صرف ایک ووٹ معطلی کے حق میں پڑا تھا۔

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ‘عوام کے فیصلے تبدیل کرنے کے لیے عدالت میں جانا غیرجمہوریہ راستہ ہے۔انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ سی ایچ پی اور دیگر کے پاس اس کو چیلنج کرنے کا حق ہے لیکن اس کے استعمال کے حوالے سے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ عوام اپنا فیصلہ کرچکے ہیں اور عوام کے فیصلوں کی مخالفت کرنا جمہوریت میں یقین نہ رکھنے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں فضول ہیں اور ہرکسی کا وقت ضائع کرنے کا یہ کوئی موقع نہیں ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…