اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرغزستان کے صدر الماس بیگ آتم بائیوف کی بیٹی کی ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ 20سالہ عالیہ شیگائیوا صدر الماس کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ اس نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے نوزائیدہ بیٹے کو اپنا دودھ پلا رہی ہوتی ہے۔ تصویر میں اس نے برائے نام لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔75فیصد مسلم آبادی والے ملک کرغزستان کے صدر کی بیٹی کی ایسی تصویر منظرعام
پر آنے پر ملک میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور یہ تصویر حکمران خاندان کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالیہ نے گزشتہ سال ستمبر میں کونستاتین نامی شخص سے شادی کی اور رواں سال مارچ میں بیٹے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش سے پہلے تک اس نے کبھی اپنے حاملہ ہونے کے متعلق بات نہیں کی لیکن اپنی تصاویر مسلسل پوسٹ کرتی رہی۔ بچے کی پیدائش سے چند دن قبل اس نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر میں بھی وہ نیم برہنہ تھی‘‘