بیجنگ(آئی این پی)چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) پر بھارتی تحفظات مسترد کردیے ،چین نے کہا ہے کہ یہ سی پیک منصوبہ پورے جنوبی ایشیائی خطہ کیلئے فائدہ مند ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ بھارت کے سی پیک پر تحفظات سراسر غلط ہیں ، سی پیک صرف پاکستان چین کیلئے نہیں بلکہ جنوبی ایشیائی خطہ کیلئے سود مند ہے ۔ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی
راہداری شراکت داری کا منصوبہ ہے اور اس منصوبہ کا کوئی تعلق بھی مسئلہ کشمیر سے نہیں ہے ۔ بھارت کو مسئلہ یہ ہے کہ کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف بہت صاف اور واضح ہے اور چین اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا ۔ اس منصوبہ کی بدولت چین اپنے ہمسایہ ممالک کی ترقیاتی حوالے سے مدد کررہا ہے ۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس منصوبہ میں اگر بھارت حصہ لینا چاہتا ہے تو ہم اسے بھی خوش آمدید کہیں گے ۔