ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاناما کیس کا فیصلہ،جیت کس کی ہوئی؟ عالمی میڈیا نے کیا کہا؟جانیئے

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کی طرف سے پاناماکیس کے فیصلے کوعالمی میڈیانے نمایاں کوریج دی ہے اورتمام بڑے بڑے نشریاتی اداروں نے اس معاملے کوبریکنگ نیوزکے طورپرپیش کیاجبکہ مختلف عالمی اخبارات نے اس معاملے پراپنی اپنی خبروں میں مختلف تجزیے بھی پیش کئے ۔معروف برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے ادارے میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف پرکرپشن کے حوالے سے درخواست

کوردکردیا،اسی طرح بی بی سی نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پاناماکیس میں عہدے سے فارغ ہوتے ہوتے بچ نکلے ہیں ۔ جرمن خبررساں ادارے ڈوشے ویلے نے اس فیصلے پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ اس فیصلے کے دوررس اثرات مرتب ہونگے اورآنے والاوقت پاکستانی وزیراعظم کے لئے مزید خوشیاں لائے گا۔مشہورامریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اقتدار میں رکھتے ہوئے ان کے اہلخانہ کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیاہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھاہے کرپشن کے الزامات پر عدالتی فیصلے میں وزیر اعظم پاکستان مقدرکے سکندرنکلے اور بال بال بچ گئے ہیں ۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناماکیس کے فیصلے کی خبرکووائس آف ا مریکہ نے اپنی اردوسروس میں پیج بناکراس فیصلے کی اہمیت پرتبصرہ کیاہے ۔بھارت اور چین سمیت کئی ممالک کے میڈیا نے پاناما کیس کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔بھارتی خبررساں ادارے اور ٹی وی چینلز نے پاناما کیس کے فیصلے کو خصوصی کوریج دی ۔پاکستانی میڈیا نے پاناما لیکس کے فیصلے کے حوالے سےصبح سے ہی اپنی  خصوصی نشریات شروع کردی تھیں اوراس دوران مختلف تجزیہ کار تبصرے کرتے اور کیس کے حوالے سے اندازے لگاتے رہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں پر مشترکہ

تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کورٹ روم نمبر 1 میں پاناما لیکس کے معاملے پر آئینی درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…